ایل پی جی کی قیمتوں میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی پر اوگرا سے جواب طلب

لاہور (ایم نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی ) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کیخلاف درخواست پر کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں ایل پی جی کی قینتوں میں پٹرولیم ڈوولپمنٹ لیوی ٹیکس کی وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے. درخواست گزار وکیل کے مطابق حکومت نے ایل پی جی فی میٹرک ٹن پر 4669 روپے اضافی ٹیکس عائد کر دیا ہے درخواستگزار نے نشاندہی کی کہ حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکس مقامی سطح پر فروخت ہونے والی ایل پی جی پرلگایا گیا ہے اور اضافی ٹیکس لگانے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے درخواستگزار وکیل نے استدعا کی کہ ایل پی جی پر لگائے گئے اضافی سیل ٹیکس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خام تیل کی عالمی قیمتیں کم ہوکر 82.87ڈالر بیرل ہوگئیں

اسلام آباد: خام تیل کی عالمی قیمتیں82.87ڈالر فی بیرل ہوگئیں جب کہ دوسری جانب اوگرا …