ڈومیسٹک پروازوں کے ٹکٹس پر 600 روپے سول ایوی ایشن فیس عائد

کراچی(نیوز ڈیسک) سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں کے ٹکٹس پر 600 روپے فیس عائد کردی ہے۔ائیرلائنز ذرائع کے مطابق مسافروں سے ٹکٹ کی بکنگ کے وقت سی اے اے کی 600 روپے فیس وصول ہوگی جس میں 100 روپے سکیورٹی اور 500 روپے امبارکیشن فیس ٹکٹ کے ذریعے ائیرلائن سے وصول کیے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ ائیرلائنز ٹکٹ پر چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن کو جمع کرائیں گے اور سول ایوی ایشن نے تمام ائیرلائنز کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …