پارٹی گرل دنانیرمبین کیا بننے جا رہی ہیں،کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں؟

لاہور(نیٹ نیوز)’پاوری ہو رہی ہے‘ وائرل ویڈیو کی خالق دنانیر مبین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ جاری پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے۔دنانیر مبین کی جانب سے ٹوئٹر پر پیلے رنگ کا لباس پہنے اور ہاتھ میں پیلے رنگ کا مشروب تھامے اپنی مختلف تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ دنانیر مبین کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ پیلا موسم کا آفیشل رنگ ہے۔پارٹی گرل مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا آرہا ہے؟دنانیر کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ پر مداحوں کی جانب سےرد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ دنانیر جلد ہی پشاور زلمی کی ٹیم کو برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر جوائن کریں گی۔دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دنانیر نے یہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پشاور زلمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔خیال رہے کہ دنانیر مبین صرف ایک ویڈیو سے راتوں رات دنیا بھر میں شہرت پانے والی سوشل میڈیا اسٹار ہیں جن کی ویڈیو اتنی مقبول ہو چکی ہے کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھی پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز بھی اب اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نگران حکومت بجلی کی مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کی خواہاں

اسلام آباد: نگران حکومت بجلی کی مسابقتی مارکیٹ قائم کرنے کی خواہاں ہے۔ نگران حکومت نے …