فیصل آباد میں سی پیک کے تحت مزید منصوبے شروع کرنےکا اعلان

اسلام آباد(آن لائن )چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے فیڈمک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 600 میگاواٹ بجلی کے میگا پراجیکٹ کا جائزہ لیا ،چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کاشف اشفاق نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کاعلامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سی پیک کا پہلا ترجیحی اسپیشل اکنامک زون ہے،علامہ اقبال انڈسٹریل زون پاکستان کی صنعتی ترقی کا ضامن ہے۔چیئر مین سی پی اتھارٹی نے کہا کہ انڈسٹریل زون کی ترقی کے لئے ہر قسم کی معاونت کی جائے گی،فیصل آباد میں سی پیک کے تحت مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …