یکم اپریل سے گاڑیوں کی ٹرانسفر بھی بائیو میٹرک سسٹم سے ہو گی

لاہور (آن لائن )نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ یکم اپریل سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت گاڑیوں اور دیگر وہیکلز کی ٹرانسفر کی جائے گی، نادرا کے ای سہولت مراکز پر بائیو میٹرک کروائی جا سکے گی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نادرا کے 21 ہزار ایک مراکز سنٹر ہیں جبکہ پنجاب میں 18 ہزار ہیں تاہم پنجاب میں 6000 مراکز پر بائیو میٹرک سسٹم کی بھی سہولت ہے جبکہ لاہور میں سنٹرز کی تعداد 300 سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بے شمار مسائل سامنے آئیں ہیں۔چوری،ڈکیتی اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ایسی بہت سی گاڑیاں سامنے آئیں جو اوپن لیٹر پر چل رہی تھیں۔ اسی طرح ای چالان میں بھی بہت سی شکایات سامنے آئیں کہ گاڑی یا موٹر سائیکل فروخت کرنے کے باوجود چالان پرانے مالک کے گھر بھجوایا جا رہا تھا۔محکمہ ایکسائز 31 مارچ تک بائیو میڑک کے بغیر گاڑیوں کو ٹرانسفر کرے گا اس کے بعد صرف بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہی وہیکلز ٹرانسفر ہو سکیں گی اور خریدار یا فروخت کنندہ ملک کے جس کونے میں بھی ہو ، وہ گاڑی ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق نادرا نے فی کیس 120 روپے مانگے ہیں تاہم اس میں کمی کروانے کے لیے ایکسائز کا محکمہ کوششیں کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر موٹرز کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک کا منصوبہ جلد نافذ کیا جا رہا ہے اور اپریل میں بائیو میٹرک کے ذریعے ہی وہیکلز ٹرانسفر ہو ں گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …