مہنگائی کم کرنے کےلیے پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز

کراچی (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ وہ یکم جولائی سے پانچ ہزار کے نوٹ بند کردے اور دو ماہ پہلے ہی پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کا اعلان کرے۔اپنے ایک بیان میں شبرزیدی نے کہا کہ حکومت کو ٹرانزیزشن کیلئے پہلے سے ہی منصوبے کا اعلان کرنا چاہئے، بڑے نوٹوں کی بندش میں رکاوٹ بننے والوں کو اس کے غلط استعمال کے بارے میں پتہ نہیں ہے، ذاتی مفادات بھی ایسا کرنے سے روکتے ہیں۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھی شبر زیدی کا کہنا تھا کہ معیشت ٹھیک کرنے کا واحد علاج 5 ہزار کا نوٹ بند کرنا ہے، مارکیٹ میں بڑے نوٹ ختم کرنے سے مہنگائی بھی کم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …