پاکستان کے معروف بزنس مین اور پر اسرار شخصیت سیٹھ عابد 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاہور (میڈیا 92) پاکستان کے معروف بزنس مین اور پر اسرار شخصیت سیٹھ عابد 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان کے معروف بزنس مین سیٹھ عابد 85 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سیٹھ عابد کا انتقال کراچی میں ہوا۔ ان کی نماز جنازہ کل بعد از نماز عصر کراچی میں ادا کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سیٹھ عابد کی نماز جنازہ حافظ ایاز مسجد فیز 2 ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان نے عمر ایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار …