وہ خاتون جس کے پسینے میں خون بہتا ہے

(میڈیا پاکستان) تصور کریں کہ ایک ہسپتال میں 21 سالہ خاتون داخل ہو جس کی جلد بالکل ٹھیک نظر آرہی ہے، مگر اچانک چہرے سے پسینے کی بجائے خون بہنا شروع ہوجائے۔پڑھنے اور سننے میں تو کسی ہارر فلم کا حصہ لگتا ہے مگر درحقیقت ایسا عجیب طبی کیس گزشتہ دنوں اٹلی میں سامنے آیا، جہاں ایک خاتون کے چہرے پر پسینے کی جگہ خون بہتا ہے۔اطالوی ماہرین طب کے مطابق اس 21 سالہ خاتون کو تین سال سے یہ مسئلہ درپیش ہے، جس کے چہرے اور ہاتھوں سے پسینے کی بجائے خون بہتا ہے۔اس عارضے کے نتیجے میں وہ لوگوں سے کٹ کر رہ گئی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ خون اس وقت بہنا شروع ہوتا ہے جب وہ سو رہی ہوتی ہے یا ورزش کرتی ہے مگر ذہنی تناؤ کے دوران زیادہ خون بہتا ہے۔ڈاکٹر اس مریضہ کی جلد میں کسی زخم کے آثار تلاش نہیں کرسکے اور ٹیسٹ سے بھی انکشاف ہوا کہ خون میں کوئی خرابی نہیں۔جب مائیکرو اسکوپ میں خون جیسے پسینے کے نمونے کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ جلد سے باہر آنے والا یہ سیال خون کے سرخ خلیات پر مبنی ہے اور کسی نامعلوم وجہ کی بناءپر خاتون کا پسینہ سرخ ہوگیا ہے۔ڈاکٹروں نے اس مرض کی تشخیص hematohidrosis کے نام سے کی ہے جس میں جلد سے خون پسینے کی شکل میں بہتا ہے۔اس خاتون کا چہرہ آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔
طبی ماہرین اب تک نہیں جان سکیں کہ hematohidrosis کیوں لاحق ہوتا ہے اور اس کا امکان ایک کروڑ میں صرف ایک فرد کے لیے ہوتا ہے یعنی اس کے کیسز سامنے نہیں آتے۔تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ ممکنہ طور پر خون پسینے کی نالیوں میں لیک ہوکر پہنچ جاتا ہے، جو اس عارضے کا باعث بنتا ہے۔اس طبی کیس کے حوالے سے ماہرین نے اپنا مقالہ طبی جریدے کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں شائع کروایا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …