جارجیا (میڈیا پاکستان ) گھر خریدتے ہوئے سب سے پہلے جن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے ان میں جگہ کا محفوظ ہونابھی شامل ہے لیکن اگر آپ کو محفوظ ترین گھر کی تلاش ہے تو یہ گھر آپ ہی کیلئے بنایا گیا ہے ۔
امریکی ریاست جارجیا میں واقع یہ گھر امریکہ کا محفوظ ترین گھر سمجھا جارہا ہے جو 36 ہزار سکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔
’’رائس ہاؤس ‘‘نامی یہ گھر کوئی عام گھر نہیں بلکہ کسی جاسوس کا ٹھکانہ لگتا ہے کیونکہ اس میں بلٹ پروف دروازے نصب کئے گئے ہیں ۔
صرف یہی نہیں بلکہ خفیہ واچ ٹاور ، خفیہ سیڑھیاں ، خفیہ بنکر اور زیر زمین خفیہ گیراج سمیت کئی خصوصیات شامل ہیں جو اس گھر کو محفوظ ترین بناتی ہیں ۔
اگر آپ بھی اس گھر کے رہائشی بن کر محفوظ ترین زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو 14.7ملین امریکی ڈالر ادا کرکے اس گھر کے مالک بن جائیں ۔
