تین سالہ بچے نے 20 فٹ لمبے اژدھے کو سواری بنالیا

ہنوئی(میڈیا پاکستان) اژدھے کو دیکھ کر لوگوں کی چیخیں نکل جاتی ہیں لیکن ایسا انوکھا بچہ بھی ہے جو خوفزدہ ہونے کے بجائے دیوہیکل جانور سے کھیلنے لگ گیا۔یہ انوکھا نظارہ ویتنام میں اس وقت دیکھنے کو مل جب سیلابی ریلے میں بہہ کرایک اژدھا شہر میں آپہنچا۔ 20 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھ کروہاں موجود ایک بچہ آگے بڑھا اور اس پر بیٹھ گیا۔بلاخوف و خطر بچے کو اژدھے کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اس کی خوشی میں شامل ہوگئے۔
خوشی سے نہال بچے کے والدین نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرلیا اور ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی جو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم سن بچہ گھوڑے کی طرح اژدھے پر بیٹھ کر خوب محظوظ ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …