تھائی لینڈ میں جیل کی تھیم پر بنایا گیا انوکھا ہوٹل

بنکاک ( میڈیا پاکستان ) دنیا بھر میں کو ئی بھی فرد جیل جانے کی خواہش نہیں رکھتا حتیٰ کہ مجرم بھی لیکن تھائی لینڈ میں ایک ایسی جیل ہے جس میں لوگ ایک رات گزارنے کے منہ مانگے دام دینے کیلئے تیار ہیں ۔ گھبرائیں نہیں کیونکہ یہ حقیقی جیل نہیں بلکہ جیل کی تھیم پر بنایا گیا انوکھا ہوٹل ہے ۔ سوک سٹیشن نامی اس ہوٹل میں جیل کی طرح سلاخیں لگائی گئی ہیں جبکہ یہاں آنے والے مہمانوں کو قیدیوں کا مخصوص لباس اور قیدی نمبر بھی دیا جاتا ہے ۔ لوگ اپنی مرضی سے قیدی بن کر آتے ہیں اور جیل میں سونے او ر مزیدار کھانے کا مزہ بھی اٹھاتے ہیں۔یہاں ایک رات گزارنے کا کم از کم کرایہ 790بھات (تقریباً اڑھائی ہزار روپے )رکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …