بھارتی خواتین کو بدروحوں سے دور رکھنے کے لیے کوڑوں کی بارش

تامل ناڈو(میڈیا پاکستان) بھارت سے آنے والی ویڈیو نے دنیا بھر میں ہلچل برپاکردی ہے جس میں ایک پنڈت بیٹھی ہوئی سینکڑوں خواتین کو کوڑے ماررہا ہے اور ان میں عمررسیدہ خواتین بھی شامل ہیں۔اس عجیب رسم کا مقصد خواتین کو شیطانی اثرات اور بدروحوں سے چھٹکارا دلانا ہے۔ ہر سال ستمبر سے اکتوبر کے درمیان جنوبی بھارت خطے تامل ناڈو کے اچھاپن مندر میں ہزاروں خواتین ایک میلے میں شریک ہوتی ہیں۔
خواتین گھٹنوں پر دو زانو ہوکر بیٹھ جاتی ہیں اور اپنی باری پر ہاتھ بلند کرتی ہیں اور مندر کا پنڈت ہوا میں کوڑا گھما کر اس خاتون کے بلند ہاتھوں پر مارتا ہے ۔ بسا اوقات کوڑا خاتون کے جسم اور کمر پر بھی لگ جاتا ہے۔ ہر خاتون کوڑا کھانے کے بعد وہاں سے اٹھ جاتی ہے۔ اس طرح ایک کے بعد ایک قطار میں بیٹھی خواتین کی باری آتی رہتی ہیں۔
2000 خواتین کی ایک قطار کو کوڑے کھانے میں 5 گھنٹے تک لگ سکتےہیں۔ اکثر خواتین کوڑے کی شدت سے کراہتی ہیں اور جبکہ اس دوران ان کے اہلِ خانہ یہ سب منظر دیکھتے رہتے ہیں۔ یہاں لائی جانے والی ایک اسکول کی طالبہ وشاکا نے بتایا کہ وہ بیمار ہے اور اس کے والدین سمجھتے ہیں کہ اس پر آسیب کا اثر یا سایہ ہے اور کوڑا کھا کر وہ اثرات سے پاک ہوجائے گی۔ اس کے بعد طالبہ نے روتے ہوئے کہا کہ ’ میرے دوست کوڑوں کے نشان دیکھ کر میرا مذاق اڑائیں گے کہ میں دماغی مریضہ ہوں کیونکہ یہاں بہت سی خواتین کسی نہ کسی دماغی بیماری کی شکار ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …