عوام کو زخمی کرنے والا 25 فٹ لمبا اژدہا لوگوں کا نوالہ بن گیا

جکارتا(میڈیا پاکستان) چند روز قبل انڈونیشیا میں پام کے جنگلات میں گشت کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ کی نظر 25 فٹ طویل اژدہے پر پڑی جسے قابو کرنے کی کوشش میں اس کا بازو شدید متاثر ہوا لیکن بعد میں لوگوں نے جانور کو مار ڈالا اور پکاکر کھاگئے۔سماٹرا کے جزائر میں واقع دوردراز علاقے باتنگ گنسل میں سیکیورٹی گارڈ رابرٹ نبابن نے گشت کے دوران ایک ہولناک اژدہا دیکھا جسے اس نے ایک بوری میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن سخت جان اژدہے نے پلٹ کر ان کے بازو میں اپنا جبڑا گڑا دیا اور ان کا الٹا ہاتھ گویا کٹ کر الگ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔
اس کے بعد دیگر دیہاتی پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈ کو بچانے کے لیے ڈنڈوں کے وار سے اس بلا کو ہلاک کردیا جبکہ رابرٹ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
اژدہے کو گاؤں لاکر پہلے نمائش کے لیے رکھا گیا اور پھر خواتین نے اس کے قتلے بنائے اور سارے گاؤں والوں نے اس کی دعوت اڑائی جبکہ کچھ لوگوں نے اسے فرائی کرکے کھایا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …