سمارٹ فون لائیں ، مچھروں کو بھگائیں

سیول (میڈیا پاکستان ) سمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں کے لیے اپنی ڈیوائسز کو دیگر فونز سے منفرد بنانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے اور وہ عجیب و غریب فیچرز متعارف کرارہی ہیں ۔ مگر جنوبی کورین کمپنی کے اس نئے فون نے تو ایک نئی بلندی کو چھولیا ہے جو مچھروں کو صارفین کے ارگرد نہیں آنے دے گا ۔ جی ہاں واقعی ایل جی نے کے سیون آئی نامی اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جس کی پشت پر مچھروں کو دور بھگانے کے لیے ایک الٹراساﺅنڈ سنسر نصب ہے ۔ اس فون میں الٹرا ساﺅنڈ سنسر سے ایسی لہریں خارج ہوتی ہیں جو انسانوں کے لیے تو بے ضرر ہیں مگر مچھروں کو صارف سے دور رکھتی ہیں ، کم از کم کمپنی کا تو یہی دعویٰ ہے ۔
ایل جی کی جانب سے یہ ٹیکنالوجی پہلے ہی واشنگ مشینوں اور دیگر گھریلو مصنوعات میں استعمال کی جارہی ہے ۔ مچھر دور بھگانے والا یہ سمارٹ فون اس سے ہٹ کر کچھ خاص فیچرز کا حامل نہیں ۔ اس میں اینڈرائیڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم، 5 انچ اسکرین جو کہ ایچ ڈی ریزولوشن کی بھی حامل نہیں، کواڈ کور پراسیسر جیسے مِڈ رینج فیچرز موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …