لاہور (میڈیا پاکستان ) لندن میں اپنی نوعیت کے ایک انوکھے ہوائی جہاز کی رونمائی کر دی گئی ہے جو نہ صرف دنیا کا سب سے بڑا پرائیویٹ جہاز ہے بلکہ کسی فائیوسٹار ہوٹل سے کم نہیں ۔جی ہاں ’’وی وی آئی پی ڈریم لائنر‘‘نامی اس جہاز میں تیس مسافروں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے جس کی تزئین و آرائش سے لے کراس میں مزیدار کھانے ، چاق و چوبند کیبن کریو،آرام دہ بیڈ ، ایکسٹرا لارج وِنڈوز ، پرآسائش صوفوں ، ٹیبلز ، باتھ رومز اور ٹیلیویژنز سمیت لاتعداد اشیا موجود ہیں جو آپ کے ہوائی سفر کو کئی گنا بہتر بنا دے گی ۔
17.5 گھنٹے میں 9,800 میل سے زائد کا سفر کرنیوالے اس طیارے میں سفر کرنا یقیناً ہر شخص کا خواب ہو گا تاہم اپنی جیب میں بیس ہزار پاؤنڈ فی گھنٹہ رکھنا نہ بھولئے گا ۔ یعنی اگر آپ لندن سے نیویارک کا سفر اس پر آسائش لگژری جہاز میں کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ کے پاس 1 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ہونا ضروری ہیں ۔
