چینی ڈرائیور نے سب کے ہوش اُڑا دیے

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
چینی ڈرائیور نے مہارت کا حیرت انگیر مظاہرہ پیش کرتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران انڈے پر رکھے لائیٹر اور اسمارٹ فون کو آن کر کے سب کو حیران کردیا۔

چینی صوبے Shandong سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے ننھی گاڑی فورک ٹرک چلاتے ہوئے اپنی مہارت کا عملی نمونہ کچھ اس طرح پیش کیا کہ ایک انڈے پر ٹکائے گئے لائیٹر کو لفٹر کے پہئیے کے دباؤ سے جلا دیا۔
صرف یہی نہیں بلکہ دوران ڈرائیونگ آئی فون کا بٹن بھی آن کر کے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر دیا۔

اس حیرت انگیزٹرک نے دیکھنے والوں کو نہ صرف حیران کر دیا بلکہ ڈرائیور کے کمال کنٹرول اور توازن کو بھی سراہنے پر مجبورکر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …