69 سال بعد ملنے والی ماں اور بیٹی کی کہانی

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
کہتے ہیں اس دنیا میں انسان سے سب سے خالص اور بے غرض محبت اس کی ماں کرتی ہے، ہمارے اردگرد ایسی بے شمار کہانیاں بکھری پڑی ہیں جہاں کئی برس بعد بچھڑے ہوئے آپس میں ملتے ہیں تو جذبات کی نئی کہانیاں رقم ہوتی ہیں، ایسے ہی کچھ مناظر 88 سالہ امریکی خاتون کی 69 سال بعد اپنی بیٹی سے ملاقات کے وقت بھی دیکھنے میں آئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 88 سالہ جینیوا پورینٹن کو 69 برس قبل کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کونی مولٹروپ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کرگئی تھی۔پورینٹن کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے وقت ان کی عمر 18 برس تھی۔تاہم مولٹروپ کو ایک دن اینسسٹری ڈاٹ کام (Ancestry.com) پر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کا پتہ چلا اور وہ فوراً ہی اُن سے ملنے کے لیے فلوریڈا چلی آئیں۔مولٹروپ کے مطابق ان کی والدہ پورینٹن ان سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور انہیں دیکھتے ہی کہا، ‘تم زندہ ہو’۔69 برس بعد ماں بیٹی کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی اور 88 سالہ خاتون اپنی بیٹی سے مل کر پھولے نہ سمائیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …