وڈیوگیمزز کھیلنے سے آپ کون سی خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں؟ جانیئے اہم رپورٹ

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وڈیوگیمززیادہ کھیلنے پربچے بسااوقات تنقید کی زدمیں رہتےہیں تاہم بزرگوں کیلئے یہ گیمز علاج کاسبب بھی ہیں ۔ ڈاکٹرز کہتےہیں بھول جانے کی بیماری پرقابو پانے اوریاداشت کی بہتری کے لیے وڈیوگیمز اورورزش بہترین علاج ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 20 سے 30لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض کا شکار ہیں ۔ بروقت علاج نہ ہوتو یاداشت مکمل طورپرکھوجانے کاخدشہ بھی ہوتا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وڈیو گیمز کھیلتےہوئے مریض کی توجہ زیادہ دیر تک ایک کام کی طرف رہتی ہے اوراس کے دماغ کے سست پڑ جانےوالے خلیے بہتراندازمیں کام کرناشروع کردیتےہیں۔

یاداشت کی کمزوری کے شکار افراد کہتےہیں ایکس باکس گیمز کھیلنے اور ورزش سے ان کی یاداشت میں بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کم وقت میں پانچ قمیضیں ہینگر میں ٹانگنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

آئیڈاہو: امریکا میں 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے کم وقت …