بھارتی نوجوان نے سب کے ہوش اُڑا دیے، اپنا چہرہ شہد کی مکھیوں سے بھر لیا

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) شہد کی مکھیوں اور اُنکے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے لیکن اس تصویر میں نظر آنیوالے اس نوجوان کی ہمت کی داد دینا پڑے گی جس نے اپنا چہرہ ڈھک کر خوف کو شکست دیدی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق درجنوں نہیں بلکہ ہزاروں شہد کی مکھیوں سے طویل دورانئے تک اپنا چہر ہ ڈھک کر نوجوان نے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 22سالہ نیچر نامی نوجوان نے دنیا کو حیران کرنے کی ٹھانی اور اپنے چہرے پر 60 ہزار شہد کی مکھیاں 4گھنٹے تک کچھ اس انداز میں بٹھا لیں کہ اُسکا پورا چہرہ اور سر شہد کی مکھیوں سے ڈھک گیا جبکہ اس دوران جانباز سانس روکے بالکل سیدھا بیٹھا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …