جرمنی میں داڑھی والی خاتون

لندن (میڈیا پاکستان) داڑھی والی برطانوی سکھ خاتون ہرنام کور ہی دنیا کی واحد لڑکی نہیں جس نے داڑھی سے گلیمر پیدا کر رکھا ہے بلکہ جرمنی کی مریم اس سے سینئر ہونے کا دعویٰ رکھتی ہے ۔جرمن اس خاتون کا بے حد احترام کرتے ہیں ۔ مریم نے اٹھائیس سال پہلے اپنے اکلوتے بیٹے کو جنم دینے کے بعد داڑھی رکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔مریم نے موجودہ صدی میں داڑھی رکھ کر صنف نازک کو یہ پیغام دے دیا تھا کہ ان کی صنفی نزاکت پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ اس سے قبل یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ جن عورتوں کے چہروں پر داڑھیاں نمودار ہوجاتی ہیں وہ بچے پیدا نہیں کرسکتیں ۔ جرمنی کی مریم نے اس کو غلط کر دکھایا ، جرمنی میں مریم کو Bearded Lady کے نام سے پکارا جاتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …