برش سے تو ہر کوئی کینوس پر رنگ بھرتا ہے مگر دنیا میں ایک ایسی آرٹسٹ بھی جو کہ پینٹنگ کرنے کے لیے برش کے بجائے سرنج کا استعمال کرتی ہیں۔
"کیمبرلی جوئے مالو میگبن وا” نامی نرس اب تک سرنج کو استعمال کرکے متعدد تصاویر پینٹ کر چکی ہیں۔
کیمبری کا کہنا ہے کہ ایک دن کام کے دوران انہیں انجیکشن دیکھتے ہوئے خیال آیا کہ کیوں نا سرنج کو انجکیشن کے بجائے پینٹنگز کیلئے استعمال کیا جائے۔
ان کی سرنج سے کی گئی رنگین فنکاری سب کی دلچسپی کا مرکز بن رہی ہے۔
