کراچی کے دادی ہاؤس میں ہر سال کی طرح اس سال تگڑے اور خوبصورت جانور اللہ کی راہ میں قربان ہوں گے ۔ جن میں بادشاہ خان اور تاجکستان کا یاک توجہ کا مرکز ہیں ۔ شاہ نواز علی قادری کی رپورٹ
عیدقربان سے قبل کراچی کے گلشن اقبال میں جانوروں کا میلہ لگ گیا ۔ ہرسال کی طرح اس بار بھی یہاں واقع دادی ہاؤس میں گرینڈ قربانی کا اہتمام ہوگا ۔ جہاں دو اونٹ،اعلیٰ نسلوں کے چھبیس بکرے اور آٹھ فٹ کا بادشاہ خان بھی شامل ہے۔
آٹھ فٹ کے بادشاہ خان کو پاکستان کا سب سے طویل قامت بیل قراردیاجارہاہے ۔ان تمام جانوروں میں سب سے منفرد تاجکستان سے لایا گیا یاک نظر آتا ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ۔ سرد علاقے سےلائے گئے جانور کیلئےائیرکنڈیشن کی سہولت موجود ہے اور کھانے کو بھی خصوصی چارا دیا جارہا ہے۔
دادی ہاؤس کے یہ تمام جانورعید کے روز قربان ہوتے ہیں اور ان کا گوشت مستحقین میں تقسیم کردیا جاتا ہے ۔ منتظمین کے مطابق دادی ہاؤس میں ہونے والی یہ آخری گرینڈ قربانی ہے ۔ آئندہ سال قربانی ہوگی مگر یہ اہتمام نہ ہوگا۔
