نوجوان نے کریڈٹ کارڈ کی طرز پر انوکھا ترین شادی کارڈ چھپوا لیا

لاہور: شادی کی تقریب کو یاد گار بنانے کے لیے ہم کیا کیا جتن کرتے ہیں اور کبھی کبھار اس میں کامیابی بھی مل جاتی ہے ۔ تقریب پر لاکھوں اور کروڑوں خرچ کرکے یاد گار بناتے تو سب کو دیکھا ہو گا لیکن بھارتی ریاست کرناٹک کے مسلم نوجوان شمیم خان نے اپنی شادی کا کارڈ دنیا بھر سےانوکھا بنا ڈالا ۔اس کارڈ کی دھوم نا صرف بھارت بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچ گئی ہے ۔
نوجوان نے شادی کارڈ بالکل کریڈٹ کارڈ اور اے ٹی ایم کارڈ کی طرز پر چھپوایا ۔ کارڈ میں ولیمے کے لیے اٌنے دوستوں اور احباب کو مدعو کیا گیا اور کارڈ کی اس جانب "لائف بنک” کے نام سے کیپشن دیا ۔شادی کی تاریخبھی لکھی ہے ۔ تاہم انوکھی بات یہ ہے کہ اس کارڈ کی مدت لائف ٹائم ہے ۔یعنی زندگی بھر کا کارڈ ہے ناں انوکھی سوچ۔
کارڈ پر اپنا اور اپنی ہونے والی بیوی کا نام لکھا ہے ۔ کارڈ کی دوسری جانب اس ہال کا پتہ لکھا گیا ہے جہاں پر ولیمہ کی تقریب معقد ہونی ہے ۔ کارڈ کو دیکھنے والے پہلی نظر میں دنگ رہ گئے ۔اس کارڈ کو بنوانے والے باھرت شہری کےچرچے دنیا بھر میں ہو رہے ہیں ۔آپ بھی دیکھیں کیسا انوکھا ترین کارڈ بنوایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …