آسٹریلوی نرس کی کوڑے سے کھانا تلاش کر کے دس لاکھ ڈالرز کی بچت

میل ہمفریز چار سال سے جنرل سٹورز کے ڈمپرز سے کھانے کی اشیا ڈھونڈ کر پیسے بچائے اور اس سے گھر خرید لیا
سڈنی (دنیا نیوز ) آسٹریلوی نرس نے چار سال ڈمپر بِنز سے کھانے تلاش کر کے بچت کی اور دس لاکھ ڈالر کا گھر خرید لیا ۔ ان کا کہنا ہے وہ اس دوران کبھی بیمار نہیں ہوئیں ، میل ہمفریز ڈمپر کی صفائی کرنے والی خاتون نہیں بلکہ پیشے کے اعتبار سے نرس ہیں اور آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہتی ہیں ۔
انہوں نے گزشتہ چار برس سے کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں خریدی لیکن پھر بھی زندہ ہیں ۔ وہ شہر میں چار بڑے سٹورز کے باہر ڈمپروں سے کھانے پینے کی چیزیں تلاش کرتی ہیں ۔ میل کا کہنا ہے ان کی خواہش تھی کہ وہ اپنا گھر خریدیں لیکن ان کے پاس پیسے نہ تھے ۔
ایک روز انہیں اچانک خیال آیا اور پھر انہوں نے اس پر عمل کیا ۔ انہوں نے کہا انہیں کبھی باسی چیز نہیں ملی اور وہ گزشتہ چار برس میں کبھی بیمار نہیں پڑیں ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …