دلچسپ و عجیب(میڈیا92نیوز)چین میں بغیر ڈرائیور چلنے والی الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اسمارٹ ہائی وے کھول دی گئی ہے جو منزل تک لے جانے کے علاوہ راستے میں گاڑیوں کو چارج بھی کرے گی۔
چین میں مستقبل کی اسمارٹ ہائی وے تیار
ایک ہزار میٹر طویل اس ہائی وے کی تعمیر میں شفاف کنکریٹ کا استعمال کیا گیا ہے جو سورج کی شعاعوں کوزمین کے اندرپہنچنے میں مدد دیتا ہے۔چین کے مشرقی شہر جینان میں تعمیر ہونے والی اس ہائی وے کی دو لینز ہیں جن پر انداز45ہزار گاڑیاں روزانہ گزریں گی۔ اس پروجیکٹ کا آغاز 10برس پہلے کیا گیا تھا اور اس پر6.5ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے۔