ترکی میں ٹرک ڈرائیو کاانوکھا کمال

دلچسپ وعجیب(میڈیا92نیوز)بھاری بھرکم ٹرک چلانا تو یوں ہی کافی مشکل کام ہے اورمشکل راستوں پر ٹرک چلانا بھی ماہر ڈرائیور کی صلاحیت ہی کی بدولت ہوتا ہے۔
ترکی کے اس ماہر ٹرک ڈرائیور کو ہی دیکھ لیں جس نے جان داؤ پر لگا کر دریا پر بنے لکڑی کے پتلے سے پُل سے ٹرک گزار کر دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا ۔

جی ہاں آمدورفت کے اس واحد راستے پرٹنوں وزنی ٹرک لے جاتے ہوئے ڈرائیور نے نہ صرف توازن بر قرار رکھا بلکہ ایسی کمال مہارت کا مظاہرہ کیا کہ کامیابی سے پُل پار کر لیا۔ٹرک ڈرائیونگ میں ناقابلِ یقین مہارت پر مبنی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے جسے لاکھوں افراد دیکھ کر اسے داد سے نواز چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …