کہتے ہیں جلد بازی کا کام شیطان کا ہوتا ہے اسی لئے اکثر اوقات جلدی میں کیا گیا کام نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
ایسا ہی ایک منظر چین میں دیکھنے کو ملا جہاں جلد بازنوجوان شیشے کے دروازے سے بُری طرح ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں نا صرف یہ خود زخمی ہوا بلکہ شیشے کا دروازہ بھی کرچی کرچی ہوگیا۔
یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب یہ شخص جلد بازی میں دروازے سے پار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم دروازہ اتنا شفاف تھا کہ اسے دروازے کی موجودگی کا احساس تک نہ ہوا اور جیسے ہی دروازہ پار کرنے کی کوشش کی تو بُری طرح ٹکراگیا اورشیشے کا دروازہ چکنا چور ہوگیا۔
