(عجیب و غریب /میڈیا 92 نیوز)ڈنمارک میں تباہی کا دلچسپ منظر دیکھنے میںاکثر اوقات کئی مہینوں اور سالوں کی محنت سے تعمیر کی گئی بلند و بالاعمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنانے کے لیے چند سیکنڈز ہی کافی ہوتے ہیں۔
ڈنمارک کے قصبےورڈنگ برگ Vordingborg میں ایسے ہی ایک بلند و بالا ٹاور کو چند سیکنڈز میں ہی دھماکہ خیز مواد سے اڑاکر ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔
تباہی کا دلچسپ منظر
اس دوران دلچسپ منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب منصوبے کے بر عکس یہ ٹاور مخالف سمت میں جاگرا جس کی وجہ سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ،تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
تباہی کا دلچسپ منظر
واضح رہے کہ اس ٹاور کی یہ عمارت 36سال قبل تعمیر کی گئی تھی جسے گرانے کا مقصد یہاں دوسری نئی عمارت کی تعمیر کا منصوبہ ہے