اب لگژری ہوٹل خلا ء میں ہوگا

(عجیب وغریب ڈیسک /میڈیا 92نیوز )

امریکی کمپنی نے سن 2021تک خلاء میں ہوٹل تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کمپنی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر فائیوسٹار ہوٹل تعمیر کرے گی جس کے بارے میں مزید تحقیق کا سلسلہ شروع کر دیا گیاہے اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خلا میں گردش کرتے اس پرتعیش ہوٹل میں 12دن کے قیام کے لئے 9.5ملین ڈالرز وصول کئے جائیں گے اور صرف یہی نہیں خلاء میں ہوٹل سے لطف اندوز ہونے والے شائقین خلاء میں ہونے والے تجربات اور وہاں اگائے جانے والی اشیاء کے بارے میں بھی جان سکیں گے

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سے بنی قابلِ تناول ونیلا آئسکریم

لندن: برطانیہ کے ایک ڈیزائنر طالبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلی بار …