لندن: خلانوردوں کو جہاں خلا میں دوسری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں خواتین خلا نوردوں کو بال دھونے کی پریشانی کا سامناکرنا پڑتاہے ۔
تاہم بین الااقوامی سپیس اسٹیشن ایجنسی ناسا نے اس کا حل بھی ڈھونڈا ہوا ہے ۔ حال ہی میں خلا میں جانے والی ایک خلاباز خاتون نے خلا میں اپنے بال دھونے کی ویڈیو جاری کی ہے ۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ خواتین خلانورد وں کو اپنے بال دھونے کے لیے کیا جتن کرنے پڑتے ہیں ۔
