اسکاٹ لینڈ کے ماہرین نے تاریخ کے سب سے بڑے ڈائنو سار کے قدموں کے نشانات دریافت کئے ہیں .جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدموں کے نشانات ابتدائی دور کے سوروپوڈز سے تعلق رکھتے ہیں۔ڈائنو سار کی یہ نسل 17 کروڑ سال قبل زمین پر راج کرتی تھی۔ سوروپوڈز بہت بڑے ڈائنوسار تھے جن کی جسامت 15 میٹر اور وزن 10 ٹن تک ہوتا تھا، تاہم ماہرینِ ارضیات نے سوروپوڈس کے قدموں کے نشانات کو نایاب قرار دیا ہے۔
