دوران ڈرائیونگ (عجیب نیوز/ میڈیا 92 نیوز)ذرا سی لاپرواہی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے۔ امریکا میں ایسی ہی لاپرواہی کے سبب خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹرک سائن بورڈ سے جاٹکرایا۔
یہ مناظر امریکی ریاست ٹیکساس کی ہائی وے پر دیکھے گئے جب ایک ڈمپ ٹرک ڈرائیور کو اپنے ٹرک کے پیچھے لگا ٹریلر اوپر کی طرف ہونے کا اندازہ نہ ہو سکا اور یوں ٹرک سڑک پر لگے سائن بورڈ سے بری طرح ٹکرایاکہ لوہے کے پرزے اُڑتے دکھائی دیئے جبکہ اوربورڈ سے ٹکرانے کے باعث ٹرک بھی اُلٹ گیا۔
اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈرائیور کو اپنی لاپرواہی پر بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔