بیل مشکل سے گاڑی میں بیٹھا کر لے جانیوالے چور پکڑے گئے

بخارا (عجیب نیوز/ میڈیا 92 نیوز)ازبکستان میں چوری کی انوکھی وارادات ہوئی ہے جس میں چور ایک مہنگی ترین گاڑی میں بیل چراکی لے جاتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں دھرلئے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ازبکستان کے شہر بخارا میں آئے روز شہریوں کے مویشی چوری ہورہے تھے ،حکام نے کافی کوشش کے بعد ایک ایسے گروہ کا سراغ لگا لیا اور اس کے دوارکان کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔چوری کی اس واردات میں چوروں نے بیل چرا کر ایک مہنگی گاڑی میں بڑی مشکل سے چڑھایا اوراسے لے کر بھاگنے لگے تھے کہ پولیس کے ہاتھوں پکڑے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …