ہنگری میں اڑتا ہوا کتا سوشل میڈیا پر وائرل

بڈاپسٹ (دلچسپ نیوز/ میڈیا92 نیوز)یوں تو جانور اپنی معصومانہ حرکتوں کی وجہ سے سب ہی کے دل میں گھر کر لیتے ہیں تاہم آج کل ساشل میڈیا پر ایک ایسے کتے کا چر چاہے جو ہر وقت محوپر واز نظر آتا ہے ۔یورپی ملک ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک شہری سوزین نے اپنے کتے زینڈ ر کی تصویر ایسے وقت کھینچی جب وہ چھلانگ لگاتے ہوئے فضا میں معلق تھا ۔اسے یہ تصویر بہت دلچسپ معلوم ہوئی جسے اس نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا ۔اگلے 24 گھنٹوں کے اندر یہ تصویر بے تحاشہ وائرل ہوگئی ۔دنیا بھر کے اخبارات نے سوزین نے رابطہ کیا جو یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا واقعی اس کے پاس اڑے والا کتا موجود ہے ؟ دنیا بھر میں مشہور ہو جانے کے بعد سوزین نے اپنے کتے کی ایسی ہی تصاویر کھینچنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے خوبصورت مقامات کا انتخاب کیا ۔اب اس کی تصاویر میں اس کا کتا اڑتا ہو ادکھائی دیتا ہے جبکہ اس کے پس منظر نہایت خوبصورت اور شاندار نظارہ موجود ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …