’ڈیم ٹو کوسیتا‘ چیلنج کیا ہے؟

اداکار،کرکٹرسے لے کر مزاحیہ فنکارتک آج کل سب ہی ایک نئے مرض میں مبتلا ہیںاور وہ ہے ’ڈیم ٹو کوسیتا‘ چیلنج۔

یہ کیا چیلنج ہے؟

’ڈیم ٹو کوسیتا‘ اصل میں ایک ہسپانوی گانا ہےجس پر ہونے والا ڈانس پچھلے کچھ ہفتوں سے سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔ اس ڈانس کو اتنی مقبولیت اس لیے حاصل ہوئی کیونکہ اس میں رقص کرنے والا کوئی انسان نہیں بلکہ ایک مینڈک جیسا ’ایلین‘ ہےجبکہ اس ڈانس کو ’ڈیم ٹو کوسیتا‘ کا نام دیا گیا ہے۔

’ڈیم ٹو کوسیتا‘ چیلنج کیا ہے؟
یہ ڈانس آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اب کیا فنکار، آرٹسٹ، یہاں تک کہ عام عوام بھی اسے ایک دوسرے کو چیلنج کے طور پر دے رہا ہے۔

بھارتی ٹی وی اداکارہ’ دیوینکا‘ پہلی اداکارہ ہیں جنہوں نے ’ڈیم ٹو کوسیتا‘ چیلنج کر کے اپنی ویڈیو انسٹا گرام پر شئیر کی۔ ان کی اس ویڈیو کو صرف پہلے دن ہی 27 لاکھ لوگوں کی جانب سےدیکھاگیا ہے۔

ایسا ہی چیلنج بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو بھی دیا گیا جسے انہوں نے پورا کر دکھایا۔ جیکولین کے ڈانس کے ویڈیو سوشل میڈیا پربہت زیادہ پسند بھی کی جارہی ہےجبکہ ان کی ویڈیو اب تک 14 لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔

یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دیگر فنکاروں اور کرکٹرز نے بھی یہ چیلنج نہ صرف قبول کیا بلکہ اس کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کیا ہے۔

ان میں بھارتی کرکٹر’روہٹ شرما‘ بھی شامل ہیں جنہوں نے ’ڈیم ٹو کوسیتا‘ ڈانس کر کے شائقین کی خوب توجہ حاصل کی۔

اس کے علاوہ بھارتی مزاحیہ فنکاروں میں اب تک یہ ڈانس ’بھاون بام اور ملیکادعا ‘ نے پرفارم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سے بنی قابلِ تناول ونیلا آئسکریم

لندن: برطانیہ کے ایک ڈیزائنر طالبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلی بار …