بھارت میں بندرماں کیساتھ سویا بچہ اٹھا کر لے گئے

بھونیشور(ویب ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)ریاست اڑیسہ کے گاﺅں تلابستا میں والدہ کے ساتھ سوئے 16 دن کے نومولود بچے کو بندر اٹھا کر لے گئے ۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کٹک میں بندر ایک نومولود بچے کو اٹھا کر لے گئے ۔مقامی میڈیا کے مطابق تلابستا گاﺅں میں 16دن کا نواز ائیدہ بچہ اپنے گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ سورہا تھا کہ اسے بندرنے اٹھا لیا ،ماں نے جب بندر کو بچہ اٹھا کر بھاگتے دیکھا تو شور مچایا تاہم اہل ولاقہ کے جمع ہونے تک بندربھاگ چکا تھا ۔اہل علاقہ نے محکمہ جنگلات اور آگ بجھانے والے محکمے کو اطلاع دی جو فوری طور پر ولاقے میں پہنچ گئے اور30 افراد پر مشتمل 3 ٹیمیں تشکیل دے کر ولاقے میں بچے کی تلاش میں بھیج دیا گیا ہے ۔ٹیموں کی قیادت کرنے والے محکمہ جنگلات کے افسر سنگرام کیشری نےبتایا کہ والدہ کے مطابق بچے کے گلے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے اسے رونے میں تکلیف ہے اس لئے بچے کے رونے کی آواز نہ سننے کی وجہ سے اس کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے ۔اہل ولاقہ کے مطابق جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کے باعث بندروں نے رہائشی علاقوں کا رخ کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …