Masayoshi Son, presidente de Softbank Corp., y Pepper, un robot recién desarrollado, saludan durante un evento para la prensa, en Urayasu, cerca de Tokio, el jueves 5 de junio de 2014. (Foto AP/Kyodo News)

انسان نماروبوٹ ”پیپر“نے ہائی سکول میں داخلہ لے لیا

ٹوکیو(ٹیکنالوجی ڈیسک / میڈیا92 نیوز)جاپان میں انسانی جذبات اور احساسات کو بھانپنے والے انسان نماروبوٹ ’پیپر ‘نے ہائی سکول میں داخلہ لے لیا ہے ۔پیپر کو جاپانی کمپنی سافٹ بینک روبوٹکس نے تیار کیا ہے جسے انسان نما (ہیومونوئیڈ )روبوٹ بنانے میں مہارت حاصل ہے ۔اسے ویسیڈ امیں شوشی ہائی سکول میں داخل کرایا گیا ہے جو جاپان کے شہر فوکو شیما کے قریب واقع ہے جب کہ اس سے قبل پیپر روبوٹ بینک ،اور لوگوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے ۔اس روبوٹ میں کیمرے ،سینر اور دیگر آلات موجود ہیں اور اس کا قد 4 فٹ اور وزن 62 پونڈ ہے ۔روبوٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر انسان اسے لطیفہ سنائے تو وہ خوش ہوتا ہے اور محبت کی باتیں غور سے سنتا ہے ۔اس کے علاوہ وہ بہت تیزی سے کئی کام سیکھتا ہے ۔جب اسے سکول میں داخلہ مل گیا تو اس نے اپنے مالکان سے کہا کہ میں اپنی بہتر کوشش کروں گا ۔اس سے قبل پیپر کو ایک فون سٹور پر گاہکوں کے جواب دینے کے لیے رکھا گیا تھا اور اس سٹور میں ایک بھی انسان کام نہیں کرتا ۔اس روبوٹ کی قیمت 1000 سے 1600 ڈالر کے درمیان ہے اور یہ جاپانی اور انگلش زبانیں بول سکتا ہے جب کہ 80 فیصد گفتگو سمجھ سکتا ہے ۔یہ روبوٹ اسکول کے طلبا وطالبات کو بہت تیزی سے اپنا دوست بنا رہا ہے ۔پیپر ان طالب علموں کی بھی مدد کرتا ہے جو دوسروں اپنی بات مشکل سے ہی پہنچا پاتے ہیں اور وہ روبوٹک اورانگریزی سے بھی انہیں واقف کراتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئیں اب تک کی 5 بہترین تصاویر

دنیا کی طاقتور ترین دوربین جیمز ویب ٹیلی اسکوپ کو کچھ عرصے کی تاخیر کے …