ذیا بیطس کو جڑ سے ختم کرنے کا علاج ایک مچھلی میں دریافت

نیویارک(ٹیکنالوجی ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)سمندر کی تہہ میں موجود پتھروں میں چھپی رہنے والی ایک مچھلی کے نظام انہضام میں تحقیق کاروں کو ذیابیطس کے مکمل خاتمے کا علاج مل گیا تحقیق کاروں کے مطابق میکسیکو کے موسمندر میں پائی جانے والی بصارت سے محروم ایک مخصوص مچھلی میں انسولین سے مزاحمت اور خون کے شوگر لیول میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔یہ علامات انسانوں میں ذیابیطس کی قسم دوم کے مریضوں میں بھی پائی جاتی ہیں جب کہ ان مچھلیوں کا جنیاتی تغیر بھی ذیابیطس کے قسم دوم کے مریضوں سے مماثلت رکھتا ہے ۔حیرت انگیز طور پر یہ مچھلیاں ذیابیطس قسم دوم کے خلاف مزاحمت کا ایک مضبوط نظام رکھتی ہے جس سے انسانوں میں ذیابیطس کے مکمل علاج کی امید پیدا ہوگئہ ہے ۔ہارورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے محققین نے ٹیٹرا میکسیکین مچھلیوں پر لکھے تحقیقی مقالے میں بتایا ہے کہ عمومی طور ’ہائی شوگر لیول ‘ کی وجہ سے بلند فشار خون اور خون کی نالیوں میں توڑ پھوڑ جیسی پیچیدگیاں پیدا ہوجاتی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر ان مچھلیوں میں ایسانہیں پایا گیا بلکہ شوگر لیول میں اضافہ صحت کے لیے فائندہ مند نظر آتا ہے ۔سائنس جریدے نیچر میں شائع ہونے والے ایک محفوظ نظام کے سبب یہ مچھلیاں شوگر لیول زیادہ ہونے کے باوجود اس کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہتی ہے ۔اس راز کو جاننے کیلئے تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

مصنوعی ذہانت کو قابو کرنے سے متعلق کوئی شواہد نہیں، تحقیق

کینٹکی: ایک کمپیوٹر ماہر کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو قابو کیے جانے یا محفوظ بنائے …