براسیلیا(فارن ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)دنیا بھر میں خوبصورت باربی ڈول کی دھوم مچی ہوئی ہے کیونکہ بچیاں کھیلنے کیلئے اس خوبصورت گڑیا کو اپنے ساتھ رکھتی اور خوش ہوتی ہیں مگر برازیل میں ایک کمپنی نے شیطان گڑیا کے نام سے ایک ڈول متعارف کرائی ہے،اس گڑیا کی خاص بات اسکی خوفناک آنکھیں ہیں اور جب بھی کوئی اس کے پاس سے گزرتا ہے تو یہی آنکھیں اسکا تعاقب کرتی ہیں ۔سوشل میڈیا پر آج کل اس گڑیا کے اوپر مختلف کمنٹس دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
