فلوریڈا(میڈیا 92نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہری نے شادی کی23ویں سالگرہ پر اپنی اہلیہ کی جان بچانے کےلئے انہیں گردہ بطور تحفہ عطیہ کرکے محبت کی نئی مثال قائم کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کی رہائشی خاتون مونیکا کے دونوں گردے ناکارہ ہوگئے تھے جس کے باعث وہ کافی عرصے سے ڈائیلاسز پر تھیں اورڈاکٹرزنے انہیں صحت مند زندگی گزارنے کےلئے گردہ لگوانے کا مشورہ دیا تھا، ڈاکٹرز کی تجویز کو مدنظر رکھے ہوئے امریکی جوڑے نے کئی دن تک کسی ایک شخص کوت لاش کنے کی کوشش کی جو اپنا ایک گردہ عطیہ کردے تاکہ خاتون کی زندگی اچھے سے گزر سکے تاہم انہیں اس میں ناکامی کا سامنا رہا۔ مونیکا کے شوہر کیسر کلے نے ٹیسٹ کروایا اور رپورٹ سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا کہ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی اہلیہ مونیکا کوشادی کی 23ویں سالگرہ پر انوکھا تحفہ دیں گے جس کا تذکر انہوں نے اپنے اہل خانہ تک سے نہیں کیا اور ڈاکٹرز سے مشورہ کرکے آپریشن کی تاریخ فائنل کی۔ ڈاکٹرز نے جب مریضہ کو گردے کے پیوندکاری کی تاریخ کے حوالے سے آگاہ کیا تو پہلے وہ کافی پریشان ہوئیں اور انہوںنے ہسپتال عملے کے متعدد بار اس شخص کا نام وتفصیل پوچھنے کی کوشش کی جو انہیں گردہ عطیہ کررہاہے تاہم ڈاکٹرز نے وعدہ کے مطابق نام ظاہر نہیں کیا۔ ایک ہفتے قبل ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کے بعد کیسرے کا گردہ مونیکا کے لگادیا، امریکی جوڑے کو آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا بعدازاں دونوں ہوش میں آئے تو اہلیہ کو علم ہوا کہ جو گردہ ان کو لگایا گیا ہے وہ کسی اور کا نہیں بلکہ اپنے ہی شوہر کا ہے ۔مونیکا نے گردہ عطیہ کرنے پر شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ے کہ میں دنیا کی سب سے خوش نصیب بیوی ہوں کیونکہ خدا نے اتنے اچھے شخص کو میراشوہر بنایا جو میری زندگی کےلئے کچھ بھی کرسکتا ہے۔
