انسانی شکل والے کتے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی

بوسٹن(میڈیا92نیوز/نیٹ نیوز)انسانی چہرے سے مشابہت رکھنے والے پالتو کتے”یوگی“ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ امریکی خاتون کے پاس ایک ایسا پالتو کتا ہے جس کی آنکھیں بالکل انسانوں جیسی ہیں اور جس کے چہرے کے خدوخال انسانی چہرے سے بہت زیادہ مطابقت رکھتے ہیں، انسانی چہرے سے سے شباہت رکھنے پر ایک سالہ یوگی انٹرنیٹ کا سیلیبریٹی بن گیا ہے۔ یوگی کی منفرد، گول اور براﺅن آنکھیں پہلی نظر میں ہی کی انسانی آنکھ کا تاثر پیش کرتی ہیں۔ سونے پہ سہاگہ یہ کہ یوگی کے جبڑوں اورگول چہرے نے مل کر اس کی ہیئت کو انسانی شکل سے اور بھی زیادہ مشابہ بنادیا ہے۔جسے دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے کسی انسان کے پورے چہرے پر بال ہی بال اُگ آئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سے بنی قابلِ تناول ونیلا آئسکریم

لندن: برطانیہ کے ایک ڈیزائنر طالبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلی بار …