جاپان میں جگمگاتی روشنیوں سے سجا انوکھا آرٹ ورک

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)جاپان میں ماہر فن کارہ نے ایک مقامی آرٹ میوزیم میں ایک ایسا دلکش جھلملاتافن پارہ تیار کیا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ۔Hitomiنامی اس خاتون نے ملٹی سنسنری ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے حساس ترین پلاسٹک کی وائرز استعمال کی ہیں جوڈھائی تین فٹ کے فاصلے پردوریواروں کے درمیان میں لگائی گئی ہیں ۔

شفاف رنگت کی یہ باریک وائرز لاکھوں کی تعداد میں ان دیواروں پر اس طرح لگائی گئی ہیں کہ ان کے درمیان میں سے گزرنے والے شخص کے چھونے اور قدم آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ہی روشنی بکھیرنے لگتی ہیں ۔ جیسے ہی یہ تاریں انسان سے ٹکراتی ہیں ان میں سے روشنی خارج ہوتے ہوئے منظر کو چار چاند لگا دیتے ہیں ۔ ان رنگ برنگی روشنیوؒں سے سجے اس دلفریب نظارے سے لطف اندوز ہونے کیلئے روزانہ سینکڑوں افراد اس میوزیم کارخ کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …