پڑ دادی کی13ہزار فٹ سے اسکائی ڈائیونگ

90سالہ خاتون کا ارادہ تھا کہ وہ سرطان کے مریضوں کیلئے فلاحی کام کرنے والے ادارے کیلئے رقم جمع کریں
کہتے ہیں کہ عزم و حوصلہ ساتھ دیتا رہے تو عمر اور سن و سال کی بندش کسی بھی کام میں حائل نہیں ہوتی اور ایسا ہی کچھ یہاں ایک 90سالہ بڑی بی نے اپنی سالگرہ کے دن کر دکھایا ہے۔ لندن کی رہنے والی ایمی کک پڑ دادی ہیں اور عرصہ سے مہم جوئی کا شوق دل میں پالے بیٹھی ہوئی تھیں۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کچھ نیا اور جراتمندانہ کام کرنا چاہتی تھیں مگر انکے شوہر کو یہ مہم جوئی اور خطرات سے کھیلنے کی عادت بالکل پسند نہیں تھی تاہم انکے دل سے یہ شوق کبھی کم نہ ہوا کہ وہ کوئی کارنامہ انجام دیں جسے دنیا یادرکھے آخر کار کچھ دن قبل جب انکے پوتے نے اسکا ئی ڈائیونگ کا مظاہرہ کیا تو انہیں خیال آیا کہ ان کےلئے اب آخری موقع ہے کہ وہ بھی ایسا کارنامہ انجام دیں جو ہمیشہ یادرکھا جائے۔ اس کے بعد انکی زندگی شاید انکا ساتھ نہ دے اور وہ اپنا خواب دل میں لئے رخصت ہوجائیں چنانچہ انہوں نے پیراشوٹ جمپنگ کا پروگرام بنایا اور 13ہزار فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیو کرکے دکھا دیا ۔ پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگانے والی خاتون کا ارادہ یہ تھا کہ وہ سرطان کے مریضوں کیلئے فلاحی کام کرنے والے کسی ادارے کیلئے کچھ رقم جمع کرلیں

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …