ہر پانچ سیکنڈ میں انسانی جسم میں موجود خلیوں میں 50 ہزار کیمیائی تعامل پیدا ہوتے ہیں

ویسے تو کہنے کو پانچ سکینڈ کا وقت انتہائی قلیل سمجھا جاتا ہے اور پانچ سیکنڈز میں کوئی اہم کام ممکن دکھائی نہیں دیتا، مگر ایسا بھی نہیں،دنیا میں دسیوں ایسے امورہیں جو پانچ سکینڈز میں نمٹائے جاتے ہیں،امریکا کی ایک ویب سائیٹ نے پانچ سیکنڈز میں انجام پانے والے حیرت انگیز کاموں کی ایک فہرست جاری کی ہے، آئیے دیکھتے ہیں پانچ سکینڈز میں کیاکیا بڑے کام کیے جاتے ہیں،جرمنی اور امریکا کی سپر مارکیٹوں میں پانچ سیکنڈ کے وقت میں غذائی مواد اور مشروبات ختم ہو جاتی ہیں، جرمنی کی سپر مارکیٹ میں یہ مقدار 3.7 ٹن اور امریکا میں 4.5 ٹن غذائی مواد اور مشروبات فروخت ہو جاتے ہیں، پانچ سیکنڈز میں کوکا کولا کی 35 ہزار بوتلیں خالی ہوتی، 254 کپ کافی پی جاتی اور کھانے کے 20 ہزار پیکٹ خالی ہوجاتے ہیں،پانچ سکینڈ میں 12 گاڑیاں فروخت کی جاتی ہیں،امازون کمپنی کی 7 ہزار اشیا فروخت ہوتی ہیں اور جوتے تیار کرنے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی Nike تین ہزار سے زائد جوتے تیار کرتی ہے، پانچ سکینڈ میں دنیا بھر میں 9098 ٹن کوڑا کرکٹ جمع ہوتا ہے، پانچ سیکنڈ میں دنیا بھر کے جنگلوں میں 2.47 ایکڑ سے جنگلات ختم ہوتے ہیں اور اتنے ہی وقت میں سمندروں سے 80 ہزار ٹن بخارات پیدا ہوتے ہی، دنیا بھر میں پانچ سکینڈز میں ایک ہوائی جہاز ٹیک آف کرتا ہے، پانچ سیکنڈ میں صحرا میں 10.3 ایکڑ کا اضافہ ہوتا اور کائنات 45 میل وسیع ہوتی ہے، پانچ سیکنڈز میں فیس بک پر دو لاکھ 5 ہزار نئے مواد شامل کیے جاتے ہیں،ٹوئٹر پر 23 ہزار ٹویٹس جاری ہوتی ہیں، سنیپ چیٹ سے 8666 پیغامات جاری اور 17 ملین ای میل کی جاتی ہیں،دنیا بھر میں پانچ سکینڈز میں نو افراد فوت ہوتے، ایک بچہ بھوک سے لقمہ اجل بنتا اور 21 بچے پیدا ہوتے ہی، پانچ سیکنڈز میں کرہ ارض پر 500 بار بجلی گرتی اور 1.6 میل تک بادلوں کی گرج پہنچتی ہ،ہر پانچ سیکنڈ میں انسانی جسم میں موجود خلیوں میں 50 ہزار کیمیائی تعامل پیدا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …