’’جو بھی اس عرب خاتون سے شادی کرے گا اسے انعام میں ۔ ۔ ۔‘‘ سعودی تنظیم نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانی مردوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کو 20ہزار ریال ملیں گے جو کہ قریباً 6لاکھ روپے پاکستانی بنتے ہیں. عرب میڈیا کے مطابق یہ انوکھا اعلان مملکت میں کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے اور اس اقدام کا مقصد شادی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے.

میڈیا92نیوزکے مطابق البیر نامی فلاحی تنظیم کے سربراہ عبدالرحمان الحمید نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 یا اس سے بڑی عمر کی خاتون سے شادی کرے گا تو اس کی بھرپور پذیرائی کی جائے گی اور حوصلہ افزائی کے طور پر20 ہزار ریال بھی دیے جائیں گے. تنظیم کی جانب سے اعلان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھڑ گئی اورسوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …