وہیل چیئر پر پوتے کو روزانہ 20 کلومیٹر دور اسکول لانے والی 76 سالہ دادی

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک /میڈیا 92نیوز) چین میں ایک باہمت خاتون 76 سال کی عمر کے باوجود اپنے معذور پوتے کو روزانہ اسکول لاتی اور اسے دوبارہ اسکول سے گھر تک پہنچاتی ہیں لیکن اس کےلیے انہیں اوسطاً 20 کلومیٹر روزانہ کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔شی یو یِنگ روزانہ اپنے معذور پوتے کے اسکول کے چار چکر لگاتی ہیں اور ان کے مطابق وہ ہمت نہیں ہارتیں اور اس وقت تک یہ کام کریں گی جب تک ان کی ٹانگوں میں دم ہے۔عمررسیدہ خاتون کا پوتا جیانگ ہاؤ وین چلنے پھرنے سے قاصر ہے جس کا اسکول گوانگشائی میں واقع ہے۔ نو سالہ جیانگ کو

دو برس قبل ڈاکٹروں نے ایک مرض ’سیربرل پالسی‘ کا شکار بتایا تھا اس کے ایک برس بعد اس بدنصیب بچے کے والدین میں طلاق ہوگئی۔ اس کی ماں نے دوسری شادی کرلی جبکہ اس کے والد اپنے معذور بچے کو لے کر واپس اپنی ماں کے گھر آگئے جہاں اب اس بچے کی دیکھ بھال ان کی دادی کررہی ہیں۔اس کے والد دن رات محنت کرکے بچے کے علاج کے اخراجات پورے کررہے ہیں اور اس کی دادی اسے تیار کرکے اسکول چھوڑتی ہیں اور اسے دوبارہ اسکول سے گھر لاتی ہیں۔ اسکول بہت دور ہونے کے باوجود بھی جیانگ ایک دن کی

چھٹی نہیں کرتا۔ باہمت دادی اس کے ہاتھوں اور پیروں کی مالش کرتی ہیں، اسے دوا دیتی ہیں اور اسے چلانے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے پوتے کی ہمت بڑھانے کے لیے بھی ہر ممکن مدد کرتی ہیں۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=utG56EVIkiw[/embedyt] اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے دادی شی یو یِنگ نے بتایا کہ جب تک ہمت ہے وہ اس بچے کو اسکول پہنچانے اور اس کی دیکھ بھال کا کام کرتی رہیں گی۔ ان کے مطابق جیانگ بہتر ہورہا ہے اور وہ کھڑا ہوکر چند قدم چلنے بھی لگا ہے۔ اگرچہ اسے قلم تھامنے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن وہ ریاضی میں بہت اچھا ہے۔دوسری جانب بچے کے والد اس کا علاج کراتے کراتے مقروض ہوچکے ہیں اور اسے ادا کرنے کے لیے وہ دن رات محنت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …