سیول( میڈیا 92نیوز)گوگل ٹرانسلیٹر سے کیے گئے ترجمے پر بھروسہ کیا جائے تو کئی مرتبہ شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔ جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپک مقابلوں میں شریک ناروے کی ٹیم کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔غلطی سے زیادہ انڈے خریدنے کا یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا تھا، لیکن بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبر اب سامنے آئی ہے۔کھلاڑیوں کو کچھ اضافی پروٹین فراہم کرنے کے لیےاولمپک ٹیم نے سوچا کہ انہیں ناشتے میں زیادہ انڈے کھانے چاہییں۔ اسی خواہش کے تحت ٹیم کی انتظامیہ نے پندرہ سو انڈے آرڈر کیے۔ لیکن آرڈر مقامی زبان میں کرنا تھا اور انہیں کورین زبان نہیں آتی تھی۔ اسی لیے انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے ترجمہ کر کے آرڈر دے دیا۔لیکن ناروے ٹیم کے شیف اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے پاس کئی ہزاروں انڈے پہنچا دیے گئے۔ سرمائی اولمپک میں شریک ناروے کی ٹیم در اصل پندرہ سو انڈے خریدنا چاہتی تھی لیکن غلط ترجمے کے باعث انہوں نے پندرہ ہزار انڈے آرڈر کر دیے تھے۔نارویجیئن ٹیم کے شیف ٹورے اویربو کا کہنا تھا، ایسا غلط ترجمے کے باعث پیدا ہونے والی غلط فہمی کا نتیجہ ہے، ہم نے پندرہ سو انڈے خریدنے تھے لیکن ایک اضافی صفر کے باعث ہم نے پندرہ ہزار انڈے خرید لیے۔ٹیم کے ہیڈ شیف سے پوچھا گیا اب اضافی انڈوں کا کیا کیا جائے گا تو ان کا کہنا تھا، میرا خیال ہے انہیں کھایا جائے گا، یا پھر انہیں واپس بھی کیا جا سکتا ہے، فی الحال مجھے کچھ معلوم نہیں، لیکن یہ کوئی ایسا بڑا مسئلہ بھی نہیں ہے۔ناروے کی سرمائی اولمپک میں شامل دستے میں مجموعی طور پر 121 ایتھلیٹس اور آفیشیلز شامل ہیں۔ سترہ روزہ ایونٹ کے دوران پندرہ ہزار انڈے کھانے پڑے تو دستے میں شامل ہر رکن کو ہر روز 124 انڈے کھانے پڑیں گے۔
Read Next
1 دن ago
متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
15 فروری, 2024
برفیلے پولز میں سب سے زیادہ افراد کے نہانے کا عالمی ریکارڈ قائم
12 فروری, 2024
آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ کروانے پر ڈاکٹر جوڑے کو نوکری سے نکال دیا گیا
10 فروری, 2024
ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیا
10 فروری, 2024