خواب بنا تعبیر… !شہری ہوا امیر…!

ورجینیا(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے رات کو خواب میں دکھائی دینے والے نمبروںکو لاٹری میں استعمال کیا اور چارلاکھ امریکی ڈالر کی لاٹری جیت لی جو پاکستانی چار کروڑ روپے کے برابر ہے۔ ورجینیا کے رہائشی وکٹر اپہلے کو خواب میں 3-10-17-26-32نمبر دکھائی دئیے اور وہ بیدار ہونے پر بھی یاد رہے۔ اس نے ان نمبروں کو لاٹری کے چار ٹکٹوں پر آزمایا۔ انعام حاصل کرنے کے بعد ورجینیا لاٹری سے بات کرتے ہوئے نوجوان کمپیوٹرپروگرامر وکٹر نے بتایا کہ انہیں اس سے قبل کبھی ایسا خواب نہیں آیا تھا۔ اس خواب کو ایک اشارہ سمجھتے ہوئے انہوں نے ان نمبروں کے چار ٹکٹ لیے اور ہر لاٹری ٹکٹ پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا اور یوں13جنوری تک پوری لاٹری حاصل ہوگئی اور مجموعی طور پر انہوں نے چار لاکھ ڈالر کی رقم جیت لی جو پاکستانی روپوں میں چار کروڑ کی رقم بنتی ہے۔ رقم حاصل کرنے پر خوصی کا اظہار کرتے ہوئے وکٹر ایملے نے بتایا کہ وہ اس رقم کی سرمایہ کاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …