دبئی(میڈیا 92نیوز) مْتحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی کی ایک فوجی عدالت نے دبئی حکومت کو برا بھلا کہنے میں ملوث ایک شخص کو تین ماہ قید اور پانچ ملین درہم (ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر) جرمانہ کی سزا سنادی ۔عرب ٹی وی کے مطابق دبئی میں مقیمایک غیر ملکی نے ای میل کے ذریعے ایک سرکاری ادارے پر تنقید کی اور گالم گلوچ کی ہے۔پراسیکیوٹرجنرل نے ملزم کے خلاف پیش کردہ فردم جرم میں انسداد سائبر کرائم قانون کے تحت ای میل کو ریاست کی توہین کے لیے استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ سائبر جرائم کے اراتکاب اور گالیاں دینے پر ملزم کو سخت ترین سزا کی سفارش کی گئی۔پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے تحقیقات کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک حکومتی محکمے کو ای میل میں گالیاں لکھی تھیں مگر اس کا سبب ڈرائیونگ ٹیسٹ کے محکمے کی طرف سے اس کی توہین تھی جس میں اسے بھی گالیاں دی گئی تھیں۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں انسداد سائبر جرائم کے لیے منظور کردہ قانون کے آرٹیکل 20 میں ایسے جرائم میں ملوث افراد کو اڑھائی لاکھ سے پانچ لاکھ درہم جaہ، یا قید یا بہ یک وقت دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ مْتحدہ عرب امارات کے کاروباری اور سیاحتی مرکز دبئی کی ایک فوجی عدالت نے دبئی حکومت کو برا بھلا کہنے میں ملوث ایک شخص کو تین ماہ قید اور پانچ ملین درہم (ایک لاکھ 35 ہزار ڈالر) جرمانہ کی سزا سنادی ۔
Read Next
3 دن ago
متعدد بین الممالک سفروں کی وجہ سے جاسوس سمجھا جانے والا شہری
15 فروری, 2024
برفیلے پولز میں سب سے زیادہ افراد کے نہانے کا عالمی ریکارڈ قائم
12 فروری, 2024
آپریشن تھیٹر میں فوٹو شوٹ کروانے پر ڈاکٹر جوڑے کو نوکری سے نکال دیا گیا
10 فروری, 2024
ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیا
10 فروری, 2024