پاکستانی سالانہ 50ارب روپے کی چائے پی جاتے ہیں: رپورٹ

اسلام آباد (میڈیا نائن ٹو ڈاٹ ٹی وی) پاکستان چائے درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے اور سالانہ 50 ارب روپے چائے کی درآمد پر خرچ کئے جاتے ہیں۔ معرورف تجزیہ کار تنویر ہاشمی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں 1.5 لاکھ ایکڑ رقبہ پر چائے کاشت کی جا سکتی ہے جبکہ اس میں 64 ہزار ایکڑ رقبہ کو نیشنل ٹی اینڈ ہائی ویلیو کراپس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے انتہائی موزوں قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران 22 ارب روپے مالیت کی 93 ہزار 500 میٹرک ٹن کالی چائے جبکہ 10 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی 450 میٹرک ٹن سبز چائے درآمد کی ہے۔ چائے کی قومی پیداوار میں اضافہ سے درآمدات میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکا میں سات فٹ لمبے اژدھے کا 100میل کا سمندری سفر

امریکا میں سمندری سفرکے شوقین اژدھے نے سومیل کا سفرطے کرلیا۔ امریکی خبررساں ادارے کے …